Thursday, April 25, 2024

ماسٹرعنایت حسین کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

ماسٹرعنایت حسین کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
March 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ماسٹرعنایت حسین کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے ۔ انہوں نے چار دہائیوں کے دوران 65 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ کے بھائی ماسٹر عنایت حسین نے انیس سو سولہ میں لاہور میں آنکھ کھولی۔ کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تعلیم خاں صاحب بڑے غلام علی خاں سے حاصل کی۔ ماسٹرعنایت حسین نے چار دہائیوں کے دوران پینسٹھ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

انہوں نےانارکلی، محبوبہ، گمنام، انتقام، عذرا،دل میرا دھڑکن تیری، نائلہ، دیور بھابی، پاک دامن، ماں بیٹا، نجمہ مولا جٹ اور لاتعداد فلموں کے خوب صورت نغمات کی موسیقی مرتب کی۔

ماسٹر عنایت حسین نے چھبیس مارچ انیس سو ترانوے میں وفات پائی اور لاہور کے میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ ماسٹر عنایت حسین نے نگار ایورڈ سمیت متعدد اعزازات حاصل کیئے۔