Friday, April 19, 2024

سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے : ثناءاللہ زہری

سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے : ثناءاللہ زہری
November 10, 2016
کوئٹہ(92نیوز)وزیراعلی بلوچستان نواب ثناہ اللہ زہری نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ھے۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں نے سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے اس بات کا انکشاف وزیراعلی بلوچستان نواب ثناہ اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کی ماضی کے مقابلے میں آج صوبے میں  امن و امان کی حالت بہت بہتر ھے ہمارے اقدامات کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگیا ھے دہشت گردی کی جنگ کو عوام کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کے نیتجے میں اہم معلومات ملی ہیں  جسکی روشنی میں  صوبے کے مختلف حصوں میں کومبنگ آپریشن کیئے جارے ہیں ۔