Friday, April 26, 2024

’مودی سن لو ! ایوبی کی تلواریں ابھی بھی ہمارے پاس ہیں‘

’مودی سن لو ! ایوبی کی تلواریں ابھی بھی ہمارے پاس ہیں‘
October 2, 2016
گرداس پور (ویب ڈیسک) بھارتی شہر گرداس پور سے ملنے والے پراسرار غباروں نے بھارت میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والا بھارت اتنا بزدل ہے کہ غباروں سے خوفزدہ ہو گیا۔ گرداس پور میں اڑائے جانے والے پراسرار غباروں کے ذریعے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیا گیا ہے کہ ”مودی سن لو! ایوبی کی تلواریں ابھی بھی ہمارے پاس ہیں۔ گرداس پور سے ملنے والے دو غباروں پر نامعلوم افراد کی تحریر سے انڈیا کی سکیورٹی فورسز خوفزدہ ہو گئی ہیں۔ بھارت ہمیشہ پاکستان سے جنگ کا خواہش مند رہتا ہے مگر خود اس کی حالت یہ ہے کہ ہوا سے بھرے غباروں سے ہی دہشت زدہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں جنرل سٹرائیک کی باتیں کرنے والا انڈیا پاکستانی حدود سے اڑ کر بھارت میں جانے والے کبوتروں کو بھی نہیں بخشتا اور انہیں پکڑ کر اس میں بھی دشمنی کا کوئی نہ کوئی پہلو تلاش کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔