Thursday, April 25, 2024

ماسکو میں شدید برف باری سے 33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو میں شدید برف باری سے 33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
December 19, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری سے 33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑی ہے۔شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ سڑک کنارے فٹ پاتھ بھی برف باری سے ڈھک چکے ہیں۔

ماسکو کی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے 12 ہزار پانچ سو گاڑیاں تعینات کی ہیں۔