Friday, April 26, 2024

معاشی پیکیج اور انتخابی اصلاحات، نوازشریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ

معاشی پیکیج اور انتخابی اصلاحات، نوازشریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - معاشی پیکیج اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر نوازشریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نون لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ،خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے۔ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا ۔ نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی ۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا وزیراعظم سب سے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔ وزیراعظم کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔