Wednesday, April 24, 2024

معاشی مدد کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنا ہو گا، شوکت ترین

معاشی مدد کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنا ہو گا، شوکت ترین
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے معاشی مدد کے لئے حکومت کو آئی ایم ایف کو قائل کرنا ہو گا۔

نائنٹی ٹونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے حکومت وعدے پورے کرے، حکومت کی ریکوری 10 فیصد تک گر گئی۔  آئی ایم ایف حکومت سے گیس، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے کہے گا۔

اس سے قبل شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسحاق ڈار معیشت بچانے کیلئے قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

شوکت ترین نے سوال کیا کہ بتائیں 9 ماہ میں وزراء کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ امپورٹڈ حکومت کی منفی پالیسیوں نے عوام پر بے مثال مہنگائی کو مسلط کیا۔