Thursday, April 25, 2024

معاشی حالات کو پی ٹی آئی حکومت خطرناک حد تک لے گئی تھی، مفتاح اسماعیل

معاشی حالات کو پی ٹی آئی حکومت خطرناک حد تک لے گئی تھی، مفتاح اسماعیل
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی حالات کو پی ٹی آئی حکومت خطرناک حد تک لے گئی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اب ہم معاشی حالات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے۔ آپ نے چینی اور گندم کی درآمد ختم کر دی۔

وزیر خزانہ نے مزید لکھا کہ 1983/84 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی گئی، پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد لے لیا۔ سب سے زیادہ درآمدات تھیں لیکن اللہ کی شان آپ معیشت کی بات کر رہے ہیں۔