Friday, May 3, 2024

معاشی بحران کے بعد سری لنکا کو خوراک کے بحران نے لپیٹ میں لے لیا

معاشی بحران کے بعد سری لنکا کو خوراک کے بحران نے لپیٹ میں لے لیا
August 27, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - معاشی بحران کے بعد سری لنکا کو خوراک کے بحران نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ایک وقت کا کھانا چھوڑدیا، بچے رات کو بھوکا سونے لگے۔ یونیسیف نے سری لنکا کے بچوں کی غذائی ضروریات پوراکرنے کیلئے 25 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی۔

معاشی بحران سے تنگ آئے سری لنکن شہری کھانے کو ترسنے لگے۔ ملک بدترین غذائی بحران کا شکار ہوگئے۔ لوگوں نے ایک وقت کا کھانا چھوڑدیا۔

اقوام متحدہ کی رپورت کےمطابق سری لنکا میں بدترین معاشی وغذائی بحران کےباعث بچے راتوں کو بھوکے سوتے ہیں۔۔۔بحران سے عام شہری بری طرح متاثر ہیں، ملک میں کھانا بنانے کے لیے ایندھن دستیاب ہے نہ خوراک خریدنے کیلئے لوگوں کے پاس پیسے۔

یونیسیف جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر کےمطابق خوراک خریدنے کے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ایک وقت کا کھانا چھوڑ رہے ہیں۔ بچے راتوں کو بھوکے سو رہے ہیں اور خاندانوں میں بے یقینی ہے کہ اگلا کھانا کیسے بنا کر کھائیں گے۔

سری لنکا میں خراب صورتحال کے باعث یونیسیف نے بچوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 25 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کےمطابق 2021 میں پانچ لاکھ 70  ہزار طلبہ میں سے ایک لاکھ 27  ہزار غذائی قلت کا شکار تھے، سری لنکن حکومت نے بھی بچوں میں تیزی سے پھیلتی غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کےمطابق سری لنکا کے علاوہ دیگرجنوبی ایشیائی ممالک بھی اسی طرح کی غذائی قلت کے بحران کا خدشہ ہے۔