Sunday, September 8, 2024

معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
August 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں کہ معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، انہوں نے اعلانیہ کہا کہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں تمام وزراء نے شرکت کی، سیاسی صورتحال اور معاشی معاملات پر بریفنگ لی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ اجلاس میں اپنی ترجیحات واضح کردیں، ملکی اور غیرملکی سطح پر کئے گئے وعدے پورے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیراعظم نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے خلاف رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، نگران کابینہ بہترین اور قابل ٹیم ہے، معاشی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔