Friday, April 26, 2024

ماریوپول سے شہریوں کا انخلاء پھر التواء کا شکار، اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں بچہ ہلاک

ماریوپول سے شہریوں کا انخلاء پھر التواء کا شکار، اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں بچہ ہلاک
May 3, 2022 ویب ڈیسک

ماریوپول (92 نیوز) - یوکرین کے جنوبی شہر ماریوپول سے شہریوں کا انخلاء ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا۔ اوڈیسا کی جنوبی بندرگاہ پر روسی میزائل حملے میں بچہ ہلاک ہو گیا۔ برطانیہ نے یوکرین کو 375 ملین ڈالرکی مزید فوجی امدا د فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ماریوپول اسٹیل پلانٹ سے شہریوں کا انخلاء ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی گولہ باری سے شہریوں کا انخلاء التواء کا شکار ہوا ہے، اسٹیل پلانٹ میں ایک لاکھ شہری محصور ہیں۔

دوسری جانب روس نے ایک بار پھرا وڈیسا کی جنوبی بندرگاہ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔جس سے ایک بچہ ہلاک اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کو 375 ملین ڈالرکی مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں بکتر بند گاڑیاں، ٹینک شکن میزائل اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔

جرمنی نے روس سے تیل کی درآمد بند کرنے کی حمایت کردی، وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات نے یورپی یونین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جرمنی رواں سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمد بند کردے گا۔

فن لینڈ 12 مئی کو نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرے گا۔ فن لینڈ کی وزیراعظم اور صدر نیٹو میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں، نیٹو کی ممبر شپ کے لئے فن لینڈ کی پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرے گی۔