Sunday, September 8, 2024

مریم نواز کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

مریم نواز کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
April 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومت جعلی خط لے کر آئی،کہاں ہیں خط کے مرکزی کردار؟ اتنی بڑی سازش تھی تو خط عدالت میں کیوں نہیں لائے؟ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ عسکری اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سچائی قوم کے سامنے رکھیں۔

مریم نواز بولیں عمران خان نے چند دن کے اقتدار کیلئے آئین توڑا، اب یا تو پاکستان کے 95 فیصد عوام غدار ہیں یا پھر عمران خان۔ یہ  سب سے بڑے مجرم ہیں انہیں سزا نہ ملی تو کل کوئی بھی آئین کو پیروں تلے روند کر گزر جائے گا۔

مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران فرح بی بی کا ذکر کرنا بھی نہ بھولیں، کہا کہ انہوں نے اسمبلیاں اس لئے توڑیں کیونکہ انہیں پتہ تھا اب جو بھی آئے گا انہیں نہیں چھوڑے گا۔ ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے لیکن آئین توڑنے کا فیصلہ ہونے کے بعد جائیں گے۔ الیکشن میں عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دیں گے۔