Monday, May 6, 2024

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست کا معاملہ حل ہو گیا۔ مریم نواز نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

گزشتہ روز ہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چوتھی بار نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔ نئے بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی کی ساتھ جسٹس سردار احمد نعیم کو شامل کیا گیا۔

گزشتہ روز بینچ میں شامل جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سماعت سے معذرت کی تھی۔ اس سے قبل جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے بھی مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی۔

مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔ پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے مریم نواز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔