Friday, March 29, 2024

مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو سکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی حفاظت پر پولیس کے ساتھ  رینجرز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔ صوبائی حکومتیں بھی مریم نواز کو بطور پارٹی نائب صدر سکیورٹی دینے کی مجاز ہونگی۔ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث مریم نواز کو سرکاری سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔