Friday, March 29, 2024

مریم نواز کو بتا دیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سب کو دعوت دی تھی، اسد عمر

مریم نواز کو بتا دیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سب کو دعوت دی تھی، اسد عمر
April 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر کا کہنا ہے مریم نواز نے قومی سلامتی کمیٹی پر سوال اٹھایا۔ انکو بتا دیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سب کو دعوت دی تھی۔

اسد عمر بولے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن والے خود نہیں آئے۔ یہ مذاق ہے کہ صرف شہباز شریف کو بتایا گیا۔ اس پر آجائیں کہ کس کو دعوت دی گئی تھی اور کس کو نہیں۔ بلاول بھٹو ، شہباز شریف ، اور تمام بڑے لیڈرز کو دعوت دی گئی تھی۔        سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر نے رولنگ دی۔