Saturday, April 20, 2024

مریم نواز کا سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

مریم نواز کا سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ
May 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شہری جلتے رہے جبکہ عمران خان ہیلی کاپٹر پر سب دیکھتا رہا۔

مریم نواز کی لاہور میں شہید کانسٹیبل کمال احمد کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور شہید کےبچوں سے پیار کیا، مریم نواز نے شہید کانسٹبیل کے اہلخانہ سے ملاقات میں انہیں حکومت کی جانب سے گھر دینے اور بچوں کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن نے کمال احمد کی موت ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا، ان کا انقلاب کئی گھنٹے ہوا میں معلق رہا، ،،عمران خان کی سیاست کامقصد صرف  پھیلانا ہے، اس نے 6 دن کا وقت اپنی شرمندگی منانے کے لیے دیا ہے۔

اُنہوں نے مریم نواز کا سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کا دعویٰ کرنے والے ہزاروں کارکنوں کو بھی جمع نہیں کر سکے، قوم نے عمران خان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہلاکتوں زخمیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔