Saturday, August 13, 2022

مریم نواز ہفتے کے روز سے لاہور میں خطاب کا سلسلہ شروع کریں گی

مریم نواز ہفتے کے روز سے لاہور میں خطاب کا سلسلہ شروع کریں گی
June 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہفتے کے روز سے لاہور میں خطاب کا سلسلہ شروع کریں گی۔ ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے حلقوں میں کارکنوں کا خون گرمائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز ہفتہ اتوار پیر اور منگل کو جلسوں سے خطاب کریں گی۔ متواتر چار روز لاہور کے چاروں حلقوں میں خطاب کریں گی۔ باقی سولہ حلقوں میں بھی جلسوں کا شیڈول تیار ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے جلسوں کے لیے امیدواروں نے بھی ن لیگی قیادت سے درخواست کی تھی۔