اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت پر جان بوجھ کر سرکاری ٹی وی کو مالی نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کردیئے۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا پی ٹی آئی حکومت پہلی بار پی ٹی وی اسپورٹس کی بجائے اپنے ایک لاڈلے نجی چینل کو اسپورٹس رائٹس دیئے۔ اس غیر آئینی اقدام پر لاہور ہائیکورٹ کے بعد ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا، پی ٹی وی کو واپس یہ رائٹس دلا کر رہیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو پی ٹی وی پر حملہ کیا اور جب حکومت میں آئے تو پی ٹی وی اسپورٹس کو تباہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ آج پاکستان میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے، موجودہ حکومت صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے۔