Friday, March 29, 2024

حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت عمر ؓ  کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
October 3, 2016
فیصل آباد (92نیوز) دوسرے خلیفة المسلمین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ معظمہ کے قبیلہ قریش کی شاخ عدی میں 583ءمیں پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لقب فاروق اعظم اور کنیت ابو حفص تھی۔ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے نتیجہ میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا اور مرادِ رسول کہلائے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے مدینہ منورہ کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کیا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اعلانیہ مدینے کو ہجرت فرمائی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے تمام غزوات میں بھرپور حصہ لیا اور بہادری و شجاعت کے جوہر دکھائے۔ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو یکم محرم کو شہید کر دیا گیا۔ آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا گیا۔