Wednesday, April 24, 2024

سندھ بھر میں شادی ہالز اور لان رات دس بجے بند ہونگے

سندھ بھر میں شادی ہالز اور لان رات دس بجے بند ہونگے
October 24, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ میں شادی ہالز اورلان  رات دس بجے بند ہوں گے۔ صوبائی وزیرمنظوروسان نے میرج ہال ایسوسی ایشنزکو مذاکرات کے بعد  راضی کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں میرج ہال اورشادی لان رات دس بجے بند کروانے کا فرمان کیا جاری کیا  صوبائی وزیر منظور وسان اس خواب کو پورا کرنے میدان میں آ گئے اور کی سندھ  سیکریٹریٹ میں کراچی میرج ہال/لان آونرز ایسوسی ایشن سے ملاقات ۔ اجلاس میں منظور وسان نے واضح کیا کہ فیصلہ ہو چکا یکم نومبر سے  شادی ہالزرات  10 بجے بند ہونگےجس کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئیگی میں ان کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے اب چاہے کسی رکن سندھ اسمبلی یا وزیر کے بیٹے کی شادی بھی ہوگی تو وہ بھی 10 بجے تک ہوگی کیونکہ پرانا وقت ختم ہوگیا اب نیا وقت شروع ہورہا ہے۔ جس پر کراچی میرج ہال/لان آونرز ایسوسی ایشنز نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت کے فیصلہ پر یکم نومبر سے عمل کیا جائے گا۔ اس موقع  صوبائی وزیر منظور وسان نے نئی پیشن گوئی بھی  کر دی۔ اسلام آباد میں نومبر کا پہلا ہفتہ خراب دیکھ رہا ہوں گڑبڑ ہوسکتی ہے۔منظور وسان نے گورنر سندھ عشرت العباد کو بھی مشورہ دے ڈالا کہتے ہیں گورنر سندھ ٹھنڈے آدمی ہیں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہ دیں تو بہتر ہو گا۔