Friday, March 29, 2024

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب
March 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب لاہور میں واقع ملٹی پلیکس سینما میں منعقد کی گئی۔

میگا بجٹ سے تیار کی گئی فلم کے ڈائریکٹر سید نور، پروڈیوسر صفدر ملک ، صائمہ نور ،جنت مرزا،عبداللہ خان، شفقت چیمہ ،الطاف حسین،مسعود بٹ ،چودھری اعجاز کامران، شہزاد رفیق ،عرفان کھوسٹ، سہیل ملک، راحیل ملک، ممتاز، ذوالفقار عطرے، ایم ارشد ،افتخارٹھاکر، راشد محمود ،نواز خان،اچھی خان، شیبا بٹ ،پپو الیاس ،غلام محی الدین گوگا پہلوان، سیف علی خان، زیڈ اے زلفی، افضل ساحر سمیت دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر شائقین نے فلم کے میوزک اور ٹریلر کو شاندار قرار دیتے ہوئے فلم ”تیرے باجرے دی راکھی “ کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک شگون قرار دیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر سید نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”تیرے باجرے دی راکھی“ مکمل پیکج فلم ہے۔ فلم بین اسے ضرور دیکھیں ، ہم نے اس فلم پر بڑی محنت کی ہے۔ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق ہر چیز فراہم کی۔ فلم کی تمام کاسٹ اور یونٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے فلم میں تعاون کیا۔ سید نور نے کہا کہ اس فلم کو ہر پاکستانی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شاعری اور میوزک روٹین سے ہٹ کر اور بہت ہی منفرد ہے۔ فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا فلم بینوں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے۔ فلم میں ملٹی سٹارز کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ شاعری نامور شعرائ نے لکھی ہے۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار عطرے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی ،عامر قریشی، بابر علی، خوشبو، آغا ماجد، سلیم البیلا، شیری ننھا شامل ہیں۔

فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ مذکورہ فلم عید پر ریلیز کیلئے تیار ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ شائقین کو گھروں سے دوبارہ سینماوں تک لائے گی۔

 

معروف ہدایتکار شاہد رانا کی نئی پنجابی فلم ’دی گریٹ پنجاب“کا ٹریلر ریلیز

معروف ہدایتکار شاہد رانا کی نئی پنجابی فلم ’دی گریٹ پنجاب“کا ٹریلر اور گانے ریلیز کر دیئے گے۔ فلم میں مرکزی کردار سمیع خان نبھار ہے جبکہ فلم کو زاہد پرویز ملک نے پرڈیوس کیا ہے۔ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے جلد ریلیز کیا جائے گا جس کی دیگر کاسٹ میں اداکار سیف علی، ممتاز ملک، ہانی بلوچ اور سمیع خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کی لانچنگ تقریب گلف پاکستان کے پلیٹ فارم پر انعقاد کیا گیا۔ ماڈل و اداکار سمیع خان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عید کے موقع پر میری دو فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں جبکہ ”دی گریٹ پنجاب “ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ریلیز ہونی والی میری پہلی فلم ہے۔ بہت پر امید ہوں فلم شائقین اس فلم کو دیکھ کر انٹرٹین ہونے کے ساتھ اس سے اصلاحی پیغام بھی حاصل کرینگے۔

ہدایتکار شاہد رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سے پنجابی فلموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بہت جلد لالی وڈ فلم انڈسٹری اپنی مکمل بحالی حاصل کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب فلمیں سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ریلیز ہونا شروع ہوگئی ہے جو شوبز انڈسٹری سے جوڑے تمام افراد کےلئے خوش عین بات ہے۔