Saturday, May 18, 2024

معروف شاعر اور خوش الحان نعت خواں مظفر وارثی کی آج گیارویں برسی منائی جا رہی ہے

معروف شاعر اور خوش الحان نعت خواں مظفر وارثی کی آج گیارویں برسی منائی جا رہی ہے
January 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مظفر وارثی اپنے متاثر کن اندازِ نعت گوئی میں ثانی نہیں رکھتے۔ شاعر اور خوش الحان نعت خواں مظفر وارثی کی گیارہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

مظفر وارثی ایسے تخلیق کار ہیں جنہوں نے اپنی لکھی مدح جب بھی پڑھی سننے والوں پر سحر طاری ہو گیا۔ اردو ادب کی تاریخ کے مستند معتبر نعت گو شاعر تیس دسمبر انیس سو تینتیس کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ مظفر وارثی اپنے متاثرکن اندازِ نعت گوئی میں ثانی نہیں رکھتے۔

مظفر وارثی نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولﷺ اور سلام میں بھی طبع ازمائی کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس درویش صفت نعت گو شاعر کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

مظفر وارثی اٹھائیس جنوری دو ہزار گیارہ کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے لیکن وہ اپنے اندازِ مدح سرائی کے باعث چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔