Saturday, April 27, 2024

معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے

معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے
June 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے۔

امجد صابری تیئس دسمبر انیس سو چہتر کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد معروف قوال غلام فرید صابری سے قوالی کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے انیس سو اٹھاسی کو فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے جلدی ہی سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔ ناصرف پاکستان بلکہ جہاں جہاں اردو زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں امجد صابری نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

امجد صابری کو کئی ایوارڈز کے ساتھ پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا۔ دہشتگردوں نے چھ برس پہلے آج کے دن لیاقت آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا لیکن وہ اپنے کلام اور آواز کے ذریعے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔