Friday, March 29, 2024

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا
June 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتولہ فرح مظہر کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور تینوں بچے ہی لے پالک ہیں۔ متقولہ کا شوہر مظہر امریکہ میں مقیم ہے۔

پولیس نے فرح کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے ایک ملازمہ ،سکیورٹی گارڈ اور ایک نوکر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ادھر تفتیشی اور  فرانزک ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔  

وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔