لاہور (92 نیوز) - معروف گلوکار ابرار الحق کا مشہور گانا ’’ نچ پنجابن نچ‘‘ بھارتی فلم جگ جگ جیو میں کاپی کر لیا گیا
گانا کاپی کرنے پر گلوکار ابرار الحق سخت برہم،قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دے دیا۔ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔