Wednesday, May 8, 2024

معروف کریوگرافر، ڈانسر اور ڈائریکٹر وہاب ریاض کی دبئی ایکسپو میں شاندار پرفارمنس ، شائقین نے خوب سراہا

معروف کریوگرافر، ڈانسر اور ڈائریکٹر وہاب ریاض کی دبئی ایکسپو میں شاندار پرفارمنس ، شائقین نے خوب سراہا
March 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور(عمران راج) معروف کریوگرافر، ڈانسر اور ڈائریکٹر وہاب شاہ کی دبئی ایکسپو میں شاندار پرفارمنس کو شائقین نے خوب سراہا۔

صوفی تقریب کا انعقاد آسٹریلین حکومت کی جانب سے کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد دبئی ایکسپو میں کیا گیا۔

92 نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وہاب شاہ نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے دبئی ایکسپو میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے مجھے پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کےلئے خصوصی دعوت دی گئی، پروگرام میں پاکستانی دبئی اور اسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور صوفی ازم کے فروغ کے لئے دنیا بھر میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک سے صوفی رقص پرفارمنس کی دعوت موصول ہوتی ہیں۔ جہاں پرفارمنس کر کے پاکستان کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ صوفی ازم کو اجاگر کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

وہاب شاہ نے کہا کہ میں آسٹریلین حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے انہوں نے اپنے پولین میں پرفارمنس کا موقع فراہم کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا پاکستان میں سینکڑوں کی تعداد میں میرے شاگرد موجود ہیں جن میں نامور اداکار ماڈلز بھی شامل ہے میں نے جو آرٹ سیکھا ہے اب میں نوجوان ٹیلنٹ میں منتقل کر رہا ہوں یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کمی ہے تو صرف پلیٹ فارم کی لیکن بہت سے آرٹ کونسل نجی ادارے اس حوالے سے بہترین اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلمچکرکا ٹریلر ریلیز

معروف اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ’چکر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ احسن خان نے ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم’چکر‘ کا ٹریلر شیئر کردیا ہے ٹریلر فلم کےمزاحیہ، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹریلر کے اختتام پر فلم میں پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ یقیناََ کرکٹر کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز خبر ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سے شعیب ملک کے حوالے سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ اداکار احسن خان، اور جاوید شیخ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔فرید نواز پروڈکشنز کے تحت بننے والی یہ فلم، جوکہ ایک پراسرار کہانی پرمبنی ہے، رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔