Tuesday, May 7, 2024

معروف اداکار احسن خان کی نئی فلم رہبرا کا ٹریلر سانگ کی لانچنگ تقریب

معروف اداکار احسن خان کی نئی فلم رہبرا کا ٹریلر سانگ کی لانچنگ تقریب
May 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - معروف اداکار احسن خان کی نئی فلم رہبرا ک ٹریلر سانگ کی لانچنگ تقریب نجی سینما میں منعقد ہوئی جس میں اداکارہ ریشم ،میرا سیدنور، خلیل الرحمن قمر سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

احسن خان کی فلم رہبرا کی پرموشن جاری ہے ۔ فلم کی  کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، سہیل سمیر، ریمل خان، سحرش علی اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی رومانس ، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور ہے۔ فلم کا میوزک بھی جاندار ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب میں شریک معروف فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی میں ایک پیغام ہے۔ معاشرتی مسائل کو منفرد انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ امید ہے فلم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

اس موقع پر فلم کا گانا رہبرا بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔