لاہور (92 نیوز) - پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔
مارک کولز جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے خواتین ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوں گے، یہ سیریز یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔
کولز، جو اس سے قبل 2017ء سے 2019ء تک خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، کو اس سال اپریل میں مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کے ساتھ مختصر مدت کے لیے مارک کولز خدمات پر ان سے اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں انکی کوششوں کے لیے نیک خواہشات اظہار کیا۔
پی سی بی کی جانب سے مارک کولز کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔