Friday, April 26, 2024

مارچ سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین

مارچ سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین
January 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا مارچ سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی۔

لیگی رہنماء رانا تنویرحسین نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت کو برداشت کرنے کی اب عوام میں طاقت نہیں رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری سے ملک میں مہنگائی ہے، پیپلزپارٹی کی طرف سے لانگ مارچ میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، پیپلزپارٹی اکیلے بھی لانگ مارچ کرتی ہے تو حکومت پر اس کا اثر ہوگا۔