سری نگر (92 نیوز) - مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو ضلع پونچھ سے سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتار کیا اور پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے اگست میں بھی 8 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا تھا، جبکہ گھروں پر چھاپوں، تلاشی اور محاصرے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 کشمیریوں کو گرفتارکیا گیا، جن میں بیشتر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلبا شامل تھے۔