Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
June 12, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - غیرقانونی بھارتی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

غیرقانونی بھارتی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کلگام اور پلواما میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے محاصرے والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ ضلع کلگام اور پلواما میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔