مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔