Friday, May 17, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انتہائی سنگین حالات، پاکستان کا اقوام محدہ کو ہنگامی اقدامات کی اپیل کیلئے خط

مقبوضہ کشمیر میں انتہائی سنگین حالات، پاکستان کا اقوام محدہ کو ہنگامی اقدامات کی اپیل کیلئے خط
November 24, 2020

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے 15 ماہ سےکشمیریوں کو محاصرے، سنگین قید میں رکھا ہوا ہے۔ ہندوستان مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ہندوستان کو مجرمانہ حرکتوں سے روکے۔

 محمود قریشی نے  خط میں کہا  کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیرقانونی غاصبانہ اقدامات کیے،  مقبوضہ جموں و کشمیر میں  ڈبل لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے۔

خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی ، ماورائے عدالت قتل عام کر رہی ہیں، بھارت کشمیری نسل کشی، غیر کشمیریوں کی آباد کاری سے کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، ہندوستان اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون، چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم  نے حکومتی ہدایت پر وزیر خارجہ کا خط صدر سلامتی کونسل کے سپرد کر دیا ہے۔خط کا مقصد بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال کی طرف توجہ دلانا ہے۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو بھی خط پہنچا دیا گیا۔