Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد میں بھارت کے چھ اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  پاکستان مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے باربار اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے  بنائے گئے کمیشن کو بھی مسترد کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  بھارتی فوج  مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے۔ حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت  اور مدد جاری رکھیں گے۔