Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
May 8, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارت کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کو بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع کے علاقے چیان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔