Saturday, September 21, 2024

مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 16 فیصد ہوگئی

مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 16 فیصد ہوگئی
November 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود بڑھ 16 فیصد ہوگئی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کا دباؤ توقع سے زیادہ ہے، آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ زری پالیسی کمیٹی الیسی ریٹ کو 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 16فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ بڑھی ہوئی مہنگائی راسخ نہ ہوجائے۔

فیصلے سے مالی استحکام کو درپیش خطرات قابو میں رہیں اور اس طرح زیادہ پائیدار بنیاد پر بلند نمو کی راہ ہموار کی جاسکے۔ معاشی سست روی کے اس دور میں مہنگائی کو مسلسل عالمی اور ملکی رسدی دھچکوں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ تحریک مل رہی ہے۔

ایم پی سی نے نوٹ کیا کہ مہنگائی کو کم کرنے کی مختصر مدتی قیمت اسے راسخ ہونے دینے کی طویل مدتی قیمت سے کم ہے۔