Thursday, May 2, 2024

یوم عاشور پر لوگوں کی بڑی تعدادنے قبرستانوں کا رخ کر لیا

یوم عاشور پر لوگوں کی بڑی تعدادنے قبرستانوں کا رخ کر لیا
October 12, 2016
لاہور(92نیوز)یوم عاشور پر لوگوں کی بڑی تعداد  نے قبرستانوں  کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کےمطابق یوم عاشور کی مناسبت سے شہر کے مختلف قبرستانوں میں  لوگوں کی بڑی تعداد  پہنچی جہاں انہوں نے اپنے پیاروں  کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی،شہریوں کا کہنا تھا کہ قبرستان آکر جہاں انھیں روحانی سکون ملتا ہے وہیں  یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ ایک دن ہم نے بھی یہاں آنا ہے۔ قبرستانوں کے باہر مٹی اور پھولوں کی عارضی دوکانوں کے باہر بھی خاصا رش دیکھنے میں آیا دو روز قبل ڈیڑھ سو  روپے کلو میں فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں  تین سو روپے کلو میں فروخت ہوئیں۔ یوم عاشور پر قبرستانوں میں پیاروں کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔