Saturday, May 18, 2024

فربہ شخص عدنان آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہونے لگا

فربہ شخص عدنان آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہونے لگا
November 8, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کا سب سے فربہ شخص عدنان آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہا ہے گوجرانوالہ کے ببر شیر کو آئی سی یو سے سرجری وارڈ منتقل کردیا گیا ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا لیکن  عدنان کو چھے  مہینے  تک نرم غذا پر گزارا کرنا پڑے گا. تفصیلات کےمطابق پاکستان کا سب سے موٹا شخص پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کا رہائشی ہے عدنان عرف ببر شیر کا وزن تین سو بیس کلو ہوا تو اس نے موٹاپے سے نجات کا فیصلہ کیا گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہسپتال میں لیپرو سکوپی کے ذریعے اس آپریشن کیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد موٹاپے کا شکار ببرشیر روبصحت ہو گیا جس نے ہسپتال میں گیندیں ہوا میں اڑا کر معالج کو اپنے صحت مند ہونے کا یقین دلایا۔ عدنان کے معالج ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد عدنان تیزی سے صحت مند ہو رہے ہیں لیکن چھے ماہ تک انہیں لیکوئڈ ڈائٹ پر رہنا ہو گا۔ عدنان عرف ببر شیر کو آپریشن کے بعد معمول کی زندگی شروع کرنے میں وقت لگے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اس نے ہدایات کے مطابق پرہیز کیا تو جلد ہی بہتر نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔