Wednesday, December 7, 2022

لاہور: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

لاہور: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکے رنگ روڈ پر ٹرالرنے پک اپ کو ٹکر ماری تو اس کی زد میں موٹر سائیکل سوار آگئے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو  شدید زخمی ہو گئے۔۔ تفصیلات کےمطابق رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر پک اپ کو ٹکر ماری تو قریب سے ہی گزرنے والے تین موٹر سائیکل سوار زد میں آگئے جن میں سے ایک جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جبکہ  پولیس نے ٹرالر اور پک اپ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔