Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت

آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت
November 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔

ہفتہ کو لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے مؤثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے بات چیت کرنی چاہیے، جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے۔ مفاہمت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانے میں کیا حرج ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ پیغام رسانی کرتے ہیں آئین اعتماد کا ووٹ لینے کی اجازت دیتا ہے مگر میں اس پوزیشن میں نہیں۔ کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔

صدر مملکت نے کہا ادارے سیاسی طور پر استعمال ہورہے ہیں، نیب کے قانون میں سیاسی استعمال غلط تھا۔ مزید بولے کہ کنٹینر تجارت کے لئے بنے تھے، ہم نے دنیا کو نیا استعمال سکھا دیا۔