اسلام آباد (92 نیوز) - مالیاتی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا امریکی وفد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد امریکی وزارت خزانہ کے حکام پر مشتمل ہوگا۔ وفد پاکستان کی مالیاتی مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفد کو آئی ایم ایف کی شرائط یکمشت پوری کرنے کے بھیانک نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔
وفد پاکستان کے نئے تجارتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے امکانات کا جائزہ بھی لے گا۔ ان منصوبوں کو فروری میں واشنگٹن کی تجارتی فریم ورک کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے۔
مارچ میں اسلام آباد میں انرجی سیکورٹی ڈائلاگ کے انعقاد پر بھی بات ہوگی۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے درمیان روابط کا آغاز ہوچکا ہے۔