Tuesday, April 30, 2024

ایلون مسک نے مصدقہ صارفین سے بلیو سروس کے لیے ماہانہ آٹھ ڈالر چارج کی پالیسی نافذ کر دی

ایلون مسک نے مصدقہ صارفین سے بلیو سروس کے لیے ماہانہ آٹھ ڈالر چارج کی پالیسی نافذ کر دی
November 2, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے مصدقہ صارفین سے بلیو سروس کے لیے ماہانہ آٹھ ڈالر چارج کرنے کی پالیسی نافذ کر دی۔

ایلون مسک کا کہنا ہے اس قیمت کو کسی بھی ملک کی قوت خرید کے تناسب کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ نیلا نشان ہونے کاموجودہ لارڈ اور پیزینٹ نظام بے کار ہے۔ ٹوئٹر اپنے معیار کی بنیاد پر قابل ذکر پروفائلز کو بلیو ٹِکس دیتا تھا۔ نیا منصوبہ ٹوئٹر کےلئے مواد تخلیق کرنے والوں کو آمدنی دینے کاسلسلہ دے گا۔

ایلون مسک بولے ٹوئٹر آمدنی کے لئے اشتہارات پر انحصار نہیں کر سکتا۔ بلیو ٹک سبسکرائبرز کو جوابات، تذکروں اور تلاش میں ترجیح ملے گی۔