Thursday, March 28, 2024

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ ترسیلات زر میں 17.1 فیصد، برآمدات میں 26.6 فیصد اضافہ

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ ترسیلات زر میں 17.1 فیصد، برآمدات میں 26.6 فیصد اضافہ
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد بڑھ گئیں، برآمدات میں بھی 26.6 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.2 فیصد بڑھ گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 41.3 فیصد اضافے سے 53.80 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 502 ملین ڈالر ہو گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1446 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ ذخائر اپریل کے تیسرے ہفتے تک 16.57 ارب ڈالر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک 10 ارب 54 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.03 ارب ڈالر رہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 185.63 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.9 فیصد اضافے سے 4375 ارب روپے رہا۔ جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 14.3 فیصد کمی سے 1052 ارب رہی۔ جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے۔ جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 0.5 فیصد اضافے سے 958 ارب روپے کی سطح پر رہے۔ پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو فروری میں 8.6 فیصد رہی۔بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے فروری کے دوران 7.8 فیصد رہی۔اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 871 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔