Friday, April 19, 2024

مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کیلئے سندھ کا سترہ سو تیرہ ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کیلئے سندھ کا سترہ سو تیرہ ارب روپے حجم کا بجٹ پیش
June 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کیلئے سندھ کا سترہ سو تیرہ ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔

تنخواہوں میں پندرہ فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس، پنشن میں پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ تینتیس فیصد تک ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ ٹیکس فری بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے تین سو بتیس ارب مختص کیئے گئے۔ کراچی میں ڈھائی سو بسوں کی فراہمی، حیدرآباد کیلئے بی آر ٹی کی تجویز، تعلیم کیلئے تین سو چھبیس، صحت دو سو ارب، امن و امان کیلئے ایک سو بتیس ارب مختص کیئے گئے۔

ادھر سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی نعرے بازی اور لڑائی دیکھی گئی۔ بجٹ تقریر کے دوران ارکان نے شور شرابا کیا۔ وزیراعلی ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا، نعرے لگائے۔ مراد علی شاہ نے ہیڈ فونز لگا کر بجٹ تقریر جاری رکھی، کہا ان کی سازش ناکام ہو گی۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ ان کے سب لوگ ساتھ چھوڑ گئے، باقی بھی چھوڑ جائیں گے۔