Friday, April 26, 2024

میجر عمران کی نمازجنازہ ادا ، گورنر اور کورکمانڈر پشاور سمیت اہم شخصیات کی شرکت

میجر عمران کی نمازجنازہ ادا ، گورنر اور کورکمانڈر پشاور سمیت اہم شخصیات کی شرکت
November 1, 2016
پشاور(92نیوز)وانا جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے میجر عمران کی نمازجنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ کورہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کردی گئی گورنرخیبرپختونخوا ، کورکمانڈرپشاور، انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق وانا جنوبی وزیرستان میں تعینات نائن انفنٹری ڈویژن کے میجرعمران کی میت پشاورلائی گئی کورہیڈکوارٹر گرائونڈ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔  نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہراور ان کے عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میجرعمران شہید کی میت ان کے آبائی علاقے ریگی پشاورروانہ کردی گئی۔