Saturday, April 20, 2024

میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
September 30, 2016
راولپنڈی (92نیو) میچر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان آرمی نے میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے 1984میں آرمڈ فورس میں کمیشن حاصل کیا اور اس وقت وہ انفٹری ڈویژن سیالکوٹ کی کمانڈ کی ذمہ داری نبھارہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی جی ایم آئی اور بھارت میں دفاعی اتاشی کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں ۔