Thursday, May 2, 2024

اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد

اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد
October 12, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)شہدا کربلا کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کیلئے ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ رحمٰن کے گھر مجلس ہوئی جس میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی اور فکر کو اجاگر کیا گیا شرکاءنے سوزو سلام پیش کیا۔ تفصیلات کےمطابق معصومین کربلا کی محبت میں سرشار فنکار وں کی بڑی تعداد مجلس میں شریک ہوئی  گلوکارہ ماہم رحمن نے نوحہ خوانی کی۔ ذاکرہ فروا بتول نے کربلا کے شہدا کی قربانی کا ذکر کیا تو مجلس میں موجود ہر کوئی غم حسین میں نڈھال ہو گیا ۔ فنکاروں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے یہ ثابت ہو گیا کہ باطل مٹ گیا اور سچ کی جیت ہوئی۔ نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں نے دین اسلام کو زندہ رکھا اور صبر کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔