Tuesday, September 27, 2022

جنوبی وزیرستان : بارودی سرنگ دھماکے میں میجر عمران شہید 6 جوان زخمی

جنوبی وزیرستان : بارودی سرنگ دھماکے میں میجر عمران شہید 6 جوان زخمی
راولپنڈی(92نیوز)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید اور چھ جوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان جنوبی وزیرستان کے علاقے  رستم وانا میں قائم اسلحہ مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ  اچانک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔ جس کےنتیجے میں میجر عمران شہید اور چھ جوان زخمی ہوگئے۔۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔