قاہرہ (92 نیوز) - ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا منصوبہ یورپی یونین نے مسترد کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق کوپ ٹوئنٹی سیون کے اجلاس میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر اختلافات برقرار ہے۔ گلوبل وارمنگ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن گیسوں کے اخراج میں کمی کی یقین دہانی میں ناکامی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ماحولیاتی سانحات کا شکار ترقی پذیر ملکوں کو فنڈ دینے کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں، کمی اور نقصان فنڈ پر بات طے ہوگئی مگر مندوبیں نے تاحال توثیق نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق کوپ 27 میں شرائط طے نہ ہوسکیں کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کون سے امیر ممالک رقم دیں گے۔
مصر میں 2 ہفتے سے جاری کوپ27 کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ فرانس کے صدر میکروں کا کہنا ہے کہ واحد فنڈ کے قیام کی تجویز نامناسب اور ناکافی ہے، جب مشکل درپیش ہو تو فنڈ قائم کیا جاتا ہے مگر فنڈ کی گورننس کون کرے گا، رقم کون دے گا؟ کانفرنس تاحال جاری ہے۔