Wednesday, May 8, 2024

ہندو انتہا پسندوں کا خطرہ، فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ یو اے ای میں ہو گی

ہندو انتہا پسندوں کا خطرہ، فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ یو اے ای میں ہو گی
October 23, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ انڈسٹری میں بھارتی انتہا پسند دھونس جمانے لگے۔ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس“ کی باقی شوٹنگ اب یو اے ای میں ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے کچھ مناظر کی شوٹنگ باقی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ماہرہ خان کا بھارت جانا ممکن نہیں جس کے باعث فلم کی باقی شوٹنگ اب متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ بھارتی انتہا پسند جماعت ایم این ایس نے بھارتی فوج کو پانچ کروڑ روپے بھتہ دینے کی شرط پر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن فلمسازوں کو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مزید کام کرنے سے بھی روک دیا ہے تاہم ماہرہ خان فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ مکمل کرائیں گی۔ فلم ”رئیس“ ماہرہ خان کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ہے جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر بنے ہیں جبکہ ماہرہ نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ”رئیس“ اگلے سال 26 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔