Friday, April 19, 2024

ماہ رمضان آتے ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ

ماہ رمضان آتے ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ
April 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی ہوگئی، سیب 200 روپے کلو، تربوز 80 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ کیلا 200 روپے، کینو 300 روپے درجن بیچا جانے لگا۔

مصالحے 20 فیصد مہنگے ہوگئے، دالیں اور چاول بھی 10 روپے فی کلو تک مہنگے ہوگئے۔ 170 روپے میں ملنے والا بیسن 200 روپے تک کلو  پہنچ گیا۔

شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ قیمتیں کم کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔

ادھر بہاولپورمیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں، جہاں بازار سے سستی اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ملتان کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آٹا نایاب ہو گیا، جبکہ چینی مارکیٹ سے بھی مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

پشاور میں بھی رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، شہر میں پھل، سبزی اور چکن کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

آلو 30 کے بجائے 50، ٹماٹر 200 کے بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ لیموں کی قیمت 230 کے بجائے 250 روپے، لہسن، ادرک، پیاز کے ریٹ بھی زیادہ ہوگئے۔

سیب 300، کیلا 250 روپے، امرود 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ خودساختہ مہنگائی سے پریشانی شہریوں نے انتظامیہ سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔